غزہ سمیت کئی ممالک میں سعودی امداد، دسیوں ہزار افراد کو خوراک کی فراہمی
جنوبی اور وسطی غزہ میں 25 ہزار گرم کھانے فراہم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جس میں دسیوں ہزار افراد کو خرارک کی فراہمی شامل ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے سینٹرل کچن نے جنوبی اور وسطی غزہ میں 25 ہزار گرم کھانے فراہم کیے، جس سے ہزاروں انتہائی کمزور خاندانوں کو فائدہ پہنچا جبکہ خان یونس میں تین ہزر 716 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے 22 ہزار 292 فلسطینیوں نے فائدہ اٹھایا۔

سعودی امدادی ایجنسی نے مالی میں 600 فوڈ باسکٹس تقسم کیں، جس سے فوڈ سکیورٹی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تین ہزار 600 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی امدادی ایجنسی نے افانساتان میں پڑوسی ملکوں سے واپس آنے والے بے گھر خاندانوں اور یتمیوں میں 936 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جس سے 5 ہزار 616 افراد مستفید ہوئے۔

شاہ سلمان مرکز 2015 میں اپنے قیاام کے بعد سے اب تک 349 تنظمیوں کے ساتھ شراکت میں، 113 ملکوں میں چار ہزار 260 منصوبے نافذ کیے، جن کی کل مالیت 8.4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ان پروگراموں میں فوڈ سکیورٹی، پانی، صفائی ستھرائی، صحت، کیمپ کوآرڈنیشن، تعلیم، تحفظ اور ہنگامی امداد شامل ہیں۔
