شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویت اور عمان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے عمان کے ہم منصب بدر البوسعیدی نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے میں علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
