سعودی وزیر خارجہ کی غزہ سے متعلق مشاورتی اجلاسوں میں شرکت
اتوار 19 اپریل 2026 18:00
غزۃ کی صورتحال اور تعمیرنو کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ترکیہ میں اناطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر غزہ سے متعلق دو الگ الگ اجلاسوں میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق جی ایٹ وزارتی اجلاس میں سعودی عرب کے علاوہ قطر، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں غزہ کی صورتحال، تعمیر نو کی کوششوں، جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی، اسرائیلی طرزعمل اور امن عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو مسترد کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ میں غزہ سے متعلق مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
دوسرے وزارتی اجلاس میں قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی، اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے شرکت کی۔
مشا ورتی اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امداد کی ترسیل یقینی بنانے اور تعمیر نو کےلیے کوششیں اور مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
