Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسحاق ڈار کا رابطہ، روسی وزیر خارجہ کا مکتوب

علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں علاقائی صورتحال اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ’دونوں وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات کی۔
’پائیدار امن کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل ڈائیلاگ اور ڈپلومیٹک انگیجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا جبکہ قریبی رابطے پر اتفاق کیا گیا۔‘
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام  کے فروغ  کے لیے پاکستانی کوششوں کی مسلسل سپورٹ پر سعودی عرب کی تعریف کی۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے جو باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق ہے۔
مملکت میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف نے ریاض میں وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات کی گئی۔

شیئر: