Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

مکہ ریجن کے نائب گورنر نے جدہ ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
شام کے صدر احمد الشرع منگل کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔
جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: