سعودی ولی عہد اور شامی صدر کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اتوار 18 جنوری 2026 19:45
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور شام کے تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے مواقع پر بات کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
