Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کیوبا کے وزیر خارجہ اور لبنانی سپیکر کا رابطہ

مشرق وسطی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو کیوبا کے ہم منصب برنو روڈ یگیز پریلا  اور لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور کیوبن وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور کےعلاوہ مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے لبنان کی صورتحال اور اسرائیلی حملوں کے مکمل خاتمے کےلیے کوششوں پر بات چیت کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے لبنان کے استحکام اور اس کے ریاستی اداروں کی مضبوطی کے لیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
لبنانی سپیکر نے لبنان کی سپورٹ، اس کی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی برقرار رکھنے کے حوالے سے مملکت کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن دلورتھ نے ملاقات کی۔
ملااقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کا جائزۃ، مشترکہ دلچسپی کے امور اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: