Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے مزید ایک ہزار 273 دھماکہ خیز ڈیوائسز تلف

اب تک 5 لاکھ 57 ہزار007 بارودی سرنگیں کلیئر کی جا چکی ہیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)۔
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار 273 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 157 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 3 اینٹی پرسنل مائنز، 68 اینٹی ٹینک مائنز اور 8 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ہٹانے کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا، جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک کلیئر ہونے والی بارودی سرنگوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار007 ہو گئی ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے موومنٹ کر سکیں۔
مسام پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں، دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمن کی سرزمین سے بارودی سرنگیں صاف کرنے، شہریوں کے تحفظ اور لوگوں کو محفوظ اور باوقار ماحول میں رہنے کے قابل بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

شیئر: