ویزے کی میعاد ختم ہونے پر قیام، 50 ہزار ریال تک جرمانے اور قید کا انتباہ
بیان میں کہا گیا ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزا دی جائے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے پھر کہا ہے کہ ’ویزے کی میعاد ختم ہونے پر جو کوئی مملکت سے روانگی میں تاخیر کرے گا، اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ، چھ ماہ تک قید اور بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں حج سیزن 2026 کے ضوابط کی پابندی کرنے، عازمین کی سیٹفی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی سزا دی جائے گی۔‘
یاد رہے کہ حج ویزہ ہولڈر کے علاوہ کسی کو بھی 18 اپریل 2026 سے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا وہاں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حج ویزا ہولڈر کے علاوہ دیگر وزٹ یا دیگر قسم کی عارضی ویزا رکھنے والے کا اس مدت کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا۔
وزارت کی جانب سے عمرہ ویزا ہولڈرز کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 18 اپریل 2026 تک اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں۔
