Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے مزید افراد کے خلاف کارروائی

خلاف ورزی پر 4 غیرملکیوں اور 5 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر 111 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 4 غیرملکیوں اور 5 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت نے سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز، ان کے معاونین اور پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔
سزاوں میں قید، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، ٹرانسپورٹرز کی تشہیر، غیرملکیوں کی بے دخلی کے ساتھ دس برس دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔
خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پرمٹ کے بغیر مکہ میں داخلے کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔
وزارت کی جانب سے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو حج  قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: