Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا، عازمین کو خدمات کی فراہمی کا جائزہ

خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے قیادت کی خواہش پر زور دیا (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے بدھ کو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔
گورنر مدینہ نے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے قیادت کی خواہش پر زور دیا، جس سے مناسک اور عبادت کو آسانی اور سکون کے ساتھ  انجام دیا جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ کا یہ دورہ حج سیزن میں عازمین کی مدینہ منورہ آمد پر خدمت پر مامور اداروں کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے تھا۔
انہوں نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے مختلف شعبوں میں سعودی عملے کی کوششوں، عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور ایک مربوط آپریشنل نظام کے ذریعے عازمین کو ان کی رہائش تک پہنچانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ ’مکہ روٹ‘ انیشیٹیو کے تحت یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ منورہ ان دنوں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے روحانی سفر کا پہلا پڑوا بنا ہوا ہے۔ 
مدینہ منورہ آنے والے عازمینِ حج یہاں آٹھ روز قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوجاتے ہیں، جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد حج ایام تک قیام کرتے ہیں۔

 

شیئر: