عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں، مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی منصوبے مکمل
کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی مشاعرِ مقدسہ میں اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کمپنی نے پیدل راستوں کے ساتھ عازمین حج کے آرام کے مقامات کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد خدمات بہتر بنانا اور حجاج کے تجربے کو آسان اور بہتر کرنا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 36 ہزار مربع میٹر کا رقبہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ رقبہ پہلے مرحلے میں مکمل کیے گئے 30 ہزار مربع میٹر کے علاوہ ہے جو 1446 ہجری حج سیزن کے دوران مکمل ہوا تھا۔
اس طرح مجموعی رقبہ 66 ہزار مربع میٹر سے زائد ہو گیا ہے جو پچھلے رقبے کے مقابلے میں تقریباً 220 فیصد اضافہ ہے۔
ان کاموں میں بیٹھنے کے مقامات کو بہتر کرنے، سروس کِیوسکس کی تنصیب اور سایہ دار جگہیں شامل ہیں جو پھوار والے پنکھوں سے لیس ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ربڑ کے فرش بھی لگائے گئے ہیں تاکہ حجاج کی نقل و حرکت کے دوران آرام کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ منصوبہ کدانہ کی مشاعرِ مقدسہ میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد نقل و حرکت کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔
یہ سعودی وژن 2030 اور حجاج کے تجربے کے پروگرام کے اہداف کی حمایت بھی کرتا ہے۔