جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس مختلف بین الاقوامی داخلی مقامات پر، بشمول ہوائی، زمینی اور بحری راستوں پر موبائل کاؤنٹر ڈیوائسز فراہم کر رہا ہے تاکہ عازمینِ حج کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدامات جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کیے جا رہے ہیں جو اعلٰی سطح کی سکیورٹی اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے حج کے سفر کو مزید سہل بناتے ہیں۔
خاص طور پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے موبائل کاؤنٹر مدد گار ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ یہ بآسانی بایومیٹرک ڈیٹا حاصل کرتا ہے، چہرے کی تصاویر لیتا ہے اور پاسپورٹ کی معلومات مؤثر انداز میں پڑھتا ہے جس سے انتظار کی ضرورت نہیں رہتی۔