Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیر اعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال کے اثرات پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات، اور موجودہ تعاون کے شعبوں پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات، اور موجودہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر بھی بات کی۔

 

شیئر: