Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے جدہ میں خلیجی رہنماوں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے  رہنماوں اور وفود کے  سربراہان کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق متعدد امور پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی بات کی گئی۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر استقبال کیا۔
بعد ازاں، انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا بھی خیرمقدم کیا۔
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کیا۔

شیئر: