سعودی ولی عہد کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا مکتوب موصول
مکتوب سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو پیر کو بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمن کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
