الہلال کی شاندار واپسی، سعودی کنگز کپ کا 12واں ٹائٹل جیت لیا
فٹبال کے ایک ایسے سیزن میں جو میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ طرح طرح کی ہنگامہ خیزی کا شکار رہا ہے، الہلال کلب کے لیے خوشی کا موقع موجود ہے خواہ النصرکلب کے ساتھ ان کے مقابلے کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔
عرب نیوز کے مطابق ’دا بلیوز‘ نے ’بارہویں کنگ کپ‘ کے فائنل میں جمعے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کر لی۔
الہلال کی ٹیم اس میچ میں اپنے حریف الخولود سے پیچھے تھی جس نے ابتدائی تین منٹ کے اندر ہی الہلال کے خلاف پہلے گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی۔
لیکن ہائف ٹائم سے ذرا پہلے، الہلال کی ٹیم نے پانچ منٹ میں دو گول کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ان کی ایک گول کی برتری آخر تک قائم رہی اور یوں چار سال میں انھوں نے تیسری مرتبہ ’کنگ کپ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
جمعے کو ہونے والے مقابلے کے دوسرے ہاف کا سب سے شاندار لمحہ وہ تھا جب شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کھیل کے 80 ویں منٹ میں میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے۔ اُن کی آمد پر پورا سٹیڈیم خوشی سے گونج اٹھا۔ ولی عہد نے فاتح ٹیم کو میڈل اور ٹرافی بھی دی۔

اگرچہ الخلود کی ٹیمم اس مقابلے میں کامیاب نہ ہو سکی، ان کے لیے جعمہ کی رات بہر حال یادگار رہے گی۔ وہ سعودی پرو لیگ میں 12 درجے پیچھے ہیں لیکن صرف دو برس کے عرصے میں اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی اول درجے کی ٹیموں میں شمار ہونے لگے ہیں۔
سنہ 2025 میں وہ پہلی ایسی ٹیم بن گئی جس کی ملکیت کسی غیر ملکی کے پاس تھی جب امریکی سرمایہ کار بین ہاربرگ نے الخلود کلب کو خرید لیا۔ اُن کی قیادت میں اس ٹیم نے کمیونٹی پر بہت توجہ دی ہے جس نے اُن کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور انھیں فائنل تک پہنچے میں مدد دی۔

جمعہ کو ہونے والے میچ میں جب الہلال کب نے ایک گول کی سبقت حاصل کر لی تو اس کے بعد الخلود کلب کھیل میں واپس نہ آ سکا اور نہ مخالف ٹیم کے گول پر کوئی خطرناک حملہ کر سکا۔ الہلال کی ٹیم دوسرے ہائف میں مکمل طور پر کنٹرول میں رہی اگرچہ سلطان مندش نے میچ کے آخری حصے میں اپنے کلب کی برتری میں اضافے کا ایک سنہری موقع ضائع کر دیا۔