Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026: سعودی فٹبال ٹیم نیوجرسی میں ایکواڈور کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی

یہ میچ 25 مئی سے 11 جون تک امریکہ میں ہونے والی ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہے (فوٹو: ایس اے ایف ایف)
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم 30 مئی کو نیو جرسی ہیریسن کے سپورٹس السٹریٹڈ سٹیڈیم میں ایکواڈور کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ میچ 25 مئی سے 11 جون تک امریکہ میں ہونے والی ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہے۔
یہ کیمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے پروگرام کا چوتھا اور آخری مرحلہ ہے جسے متنوع تکنیکی پلان کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ایچ گروپ میں سپین، یوروگوئے اور کیپ ورڈی کے ساتھ شامل ہے۔

 

شیئر: