سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر سے ملاقات کریں گے۔
جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
