سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ، ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات پر بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور عباس عراقچی نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات سے متعلق حالیہ ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ انگیجمنٹ سے متعلق پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر بات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی حل کی اہمیت، خطے میں استحکام کی بحالی کے حوالے سے تمام کوششوں کی سپورٹ پر زور دیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام خصوصا ایران اور امریکہ کے درمیان ج اسلام آباد کی کوششوں کی سپورٹ کی۔
آبنائے ہرمز سمیت میری ٹائم سکیورٹی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی بات کی گئی، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔
