Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے پر زور

خطے کی صورتحال، اس کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو لندن میں برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات کا جائزہ، مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، اس کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سیاسی یا اقتصادی دباو کے لیے اس کے استعمال کو مسترد کیا، جس سے بین الاقوامی امن کو نقصان پہنچے اور عالمی تجارت پر اس کے منفی اثرات پڑیں۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید اسماعیل اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے خارجہ محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: