سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔