Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد

مبارکباد کے پیغام میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو عراق کے نامزد وزیراعظم علی فالح کاظم الزیدی کو حکومتی سربراہ کے طور پر تقرر پر مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، جس میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پیغام میں کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔
عراق کے نو منتخب صدر نذر محمد سعید امیدی نے اپریل میں ملک کے شعیہ اتحاد کی طرف سے توثیق کے بعد بزنس مین علی الزیدی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ 
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رومن رادیو کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل اور بلغاریہ کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
ولی عہد نے پیٹر میگیار کو ہنگری کا وزیر اعظم منتخب ہو نے، نئی حکومت کی تشکیل اور آئینی حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

 

شیئر: