Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یونان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے سے استثنیٰ کا معاہدہ

دو طرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ایتھنز میں یونان کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال، امن اور سلامتی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور ان کے یونانی ہم منصب نے ایتھنز میں سعودی یونانی سٹرٹییجک پارٹنر شپ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات کی گئی، سلامتی اور استحکام کو فروغ  دینے کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے ہم آہنگی اور سیاسی مشاورت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برطانیہ اور سپین کے بعد جمعرات کو یونان کے سرکاری دورے پر ایتھنز پہنچے تھے۔

 

شیئر: