سعودی عرب کے نجی شعبے میں عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان
تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحی کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحج 1447 ہجری بمطابق 26 مئی 2026 سے ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ’ قانونِ محنت کی شق 24 کے مطابق تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں۔‘
واضح رہے سعودی عرب میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
