عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ’ریڈ سی‘ مقام کے لیے 32 پروازیں
’ریڈ سی‘ مقام پر مہمانوں کے خیرمقدم کے لیے نو ہوٹل موجود ہیں۔(فوٹو: ایکس اکونٹ)
ریڈ سی گلوبل نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ’ریڈ سی‘ مقام تک بہتر سفری رسائی کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تعطیلات کے دوران بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے 32 پروازیں شامل کی گئی ہیں۔
’ریڈ سی‘ مقام پر اس وقت مہمانوں کے خیرمقدم کے لیے نو ہوٹل موجود ہیں۔
یہ مقام صحرا کی سیر اور جزیرے کی زندگی سے لے کر مہم جوئی اور تفریح تک مختلف تجربات فراہم کرتا ہے۔
ان میں سکیٹ بورڈنگ، کیبل سرفنگ، کلف جمپنگ، کڈز واٹر پلے ایریا شامل ہیں۔ یہاں 215 میٹر سی واٹر ویو پول ہے، لہریں 2.1 میٹر تک بلند ہوتی ہیں۔
ریڈ سی گلوبل نے مہمانوں کے لیے پکوان، تفریح اور ثقافتی تجربات کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔
یاد رہے ریڈ سی گلوبل نے حال ہی میں ’ارتھ چیک‘ کی جانب سے ’ریڈ سی‘ مقام کےلیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پائیدار سیاحتی مقام کی سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔

ریڈ سی گلوبل کمپنی نے سال 2023 سے سیاحتی مقامات کے حوالے سے اپنے دروازے مہمانوں کے لیے کھولے تھے۔
اس وقت ریڈ سی کے 10 ریزورٹس ہیں جبکہ ریڈ سی انٹرنشینل ایئرپورٹ جہاں سے ریاض، جدہ ، میلان ، دبئی اور دوحہ سے براہ راست پروازوں کی آمد ورفت جاری ہے۔
جزیرہ شوری میں گزشتہ برس پہلے ریزورٹس کا افتتاح کیا گیا، جہاں 18 ہولز پر مشتمل گالف کورٹ موجود ہے۔
