امارات کے سرکاری اداروں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
پانچ روزہ تعطیلات جمعہ 29 مئی 2026 تک جاری رہیں گی،(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق یومِ عرفہ کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پیر 25 مئی 2026 سے شروع ہوں گی۔
پانچ روزہ تعطیلات جمعہ 29 مئی 2026 تک جاری رہیں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کا دوبارہ آغاز پیر یکم جون 2026 سے ہوگا۔
یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے۔
