سعودی وزیر کی ایتھنز میں یورپی، خلیج سمٹ میں شرکت
سمٹ کا مقصد سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر برائے امور خارجہ اور موسمیاتی تبدیلی کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ایتھنز میں پہلی یورپی، خلیج جیو پولیٹیکل اور سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کی۔
عادل الجبیر اس سمٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سمٹ کا مقصد خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ملکوں اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے تاکہ امن و خوشحالی کی سپورٹ کی جا سکے۔
وژن اور تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کیا جا سکے۔
