Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے پاکستانی وزیر مصدق ملک کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

اس شعبے میں مملکت کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے منگل کو ریاض میں پاکستان کے وفاقی وزیر موسمیاتی امور ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال اور اس شعبے میں مملکت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
خاص طور پر سعودی گرین انیشیٹیو، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 

شیئر: