عادل الجبیر کی یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
جمعرات 4 دسمبر 2025 10:26
’سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور اور موسمیاتی امور کے نمائندے عادل بن احمد الجبیر نے یورپی پارلیمنٹ کی خلیجی ممالک سے متعلق وفد کے سربراہ رائن ہولد لوباتکا اور وفد کے متعدد ارکان سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ملاقات بلجیم کے سرکاری دورے کے دوران ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر عادل احمد الجبیر نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے۔
عادل الجبیر نے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے سعودی عرب کے کردار اور کوششوں پر روشنی ڈالی ہے۔
ساتھ ہی دونوں فریقوں کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل سفیر خالد بن مساعد العنقری اور یورپی یونین و یورپی جوہری توانائی کمیونٹی میں سعودی سفیر ہيفاء بنت عبدالرحمن الجديع نے بھی شرکت کی۔