Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرون روک کر تباہ کر دیے: سعودی وزارت دفاع

ترجمان نے کاہ مملکت مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’اتوار کی صبح عراقی فضائی حدود سے آنے والے تین  ڈرونز کو مملکت کی حدود میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’مملکت مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔‘
’وہ اپنی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کے جواب میں ضروری آپریشنل اقدامات کرے گی۔‘
اپنے شہریوں اور سعودی سرزمین پر رہنے والوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔‘
عرب نیوز کے مطابق ایران کے تنازع کے دوران اپریل میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اگرچہ دشمنانہ کارروائیوں میں بڑی حد تک کمی دیکھی گئی ہے تاہم عراق سے خلیجی ملکوں کی طرف ڈرون بھیجے گئے ہیں۔

 

شیئر: