Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں دکانیں اور مارکیٹس رات دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

15 مئی کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی سے عارضی استثنیٰ دیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

وفاقی حکومت نے اسلام آباد بھر میں دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز، بیکریوں، تندوروں، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز کو کاروباری اوقات کی پابندی سے عارضی استثنیٰ دے دیا ہے۔
پیر کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر 31 مئی 2026 تک مذکورہ کاروباروں کو 6 اپریل 2026 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مقررہ اوقاتِ کار سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت تمام دکانیں، ڈپارٹمنٹل سٹورز، بازار اور شاپنگ مالز ہفتے کے تمام دن کھلے رہ سکیں گے۔
اسی طرح سے بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز کو بھی ہفتے بھر معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل 15 مئی کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی سے عارضی استثنیٰ دیا تھا۔
وزیر اعلی مریم نواز کے مشیر ذیشان ملک نے کہا تھا کہ ‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا ہے۔‘

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا تھا جس کے تحت پورے ملک میں کاروبار رات 10 بجے بند کر ریے جاتے تھے۔

شیئر: