سعودی وزیر صحت نے حج مقامات پر ہیلتھ کیئر مراکز کا دورہ کیا
آپریشنل کارکردگی اور حج سیزن کے لیے تیاری کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فھد الجلاجل نے حج مقامات پر نجی شعبے کے زیر انتظام متعدد ہیلتھ کیئر مراکز کا معائنہ کیا، جس میں صحت خدمات کی تیاری، آپریشنل کارکردگی اور حج سیزن کے لیے مجموعی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
اس دورے کا مقصد عازمین کےلیے مربوط اعلی معیار کی صحت خدمات کو یقینی بنایا تھا، جو ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام اور پیلگرم ایکسپیرینس پروگرام کے مطابق ہیں تاکہ عازمین صحت اور ذہنی سکون کے ساتھ مناسک ادا کرسکیں۔
وزیر صحت کے دورے میں منی ایمرجنسی ہسپتال 2 شامل تھا،جس کی گنجائش اس سال 100 فیصد بڑھا کر 400 بستروں تک کردی گئی ہے۔
یہ منصوبہ تین منزلوں اور ایک اضافی حصے پر مشتمل ہے جس کا کل تعمیر شدہ رقبہ 18 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص پل کے ذریعے فیلڈ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا گیا ہے جو اسے منی ایمرجنسی ون ہسپتال سے جوڑتا ہے تاکہ خدمات کو ہموار اور مربوط بنایا جا سکے۔
فھد الجلاجل نے نمرہ جنرل ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جس کی گنجائش 114 بستروں پر مشتمل ہے۔ انتہائی نگہداشت اور ہیٹ سٹروک کے بستر شامل ہیں۔

انہوں نے نمرہ پیڈ سٹرین ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جو 50 بستروں تک کی گنجائش رکھتا ہے۔ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں سمارٹ واچ سروسز کے ذریعے ایک عازم حج کی اہم علامات کا ریموٹ جائزہ بھی لیا۔
نجی شعبے کی شرکت حکومت اور صحت کے نظام کے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کےتحت خصوصی خدمات فراہم کرکے آپریشنل صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے۔
