Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لیے وزارتِ صحت کا ٹول فری نمبر

وزارت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ’اسفعنی‘ ایپلی کشن کا ٹول فری کالنگ نمبر 937 ہے (فوٹو: وزارت صحت)
ضیوف الرحمان یعنی رب تعالی کے مہمانوں کی خدمت کو ہمیشہ سے اولیت وترجیح دینا، سعودی حکومت کا امتیاز رہا ہے۔ عمرہ زائرین ہوں یا عازمین حج، سعودی حکومتی مشینری ہمیشہ سے ان کی خدمت میں مستعد رہتی ہے۔
حج سیزن کے آغاز سے بہت پہلے تمام سرکاری ادارے مل کر ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے جامع منصوبہ ترتیب دیتے ہیں، جس میں وزارتِ حج و عمرہ سرفہرست ہے۔
عازمین حج کی مملکت آمد کے ساتھ ہی تمام ادارے فعال ہو جاتے ہیں اور اپنے مرتب کردہ منصوبے پر عمل شروع کر دیتے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے انسانی صحت کے نگران ادارے یعنی وزارتِ صحت کی۔
وزارت کی جانب سے عازمین حج کے لیے مختلف پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں، ہوائی اڈوں، بری و سمندری چوکیوں پر وزارت صحت کے باقاعدہ ذیلی دفاتر فعال ہو جاتے ہیں جہاں 24 گھنٹے کی بنیاد پر عملہ تعینات ہوتا ہے۔
رواں برس جہاں وزارت نے موبائل ایپلی کیشن ’اسعفنی‘ کو لانچ کیا وہاں دیگر رابطہ سہولیات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں ٹول فری کالنگ نمبر 937 بھی کافی اہم ہے۔ اس کے ذریعے عازمین کو مکمل صحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہاں اہم بات یہ ہے کہ اس سروس میں اردو سمیت متعدد زبانوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عربی یا انگلش نہ جاننے والے عازمین اس سے درست طریقے سے مستفیض ہو سکیں۔
فراہم کی جانے والی اس سہولت کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ 937 ٹول فری نمبر پر عازمین صحت کے حوالے سے فوری اور درست معلومات و مشورہ اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان عازمین کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جنہیں کسی بیماری کی وجہ سے مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہو۔
ٹول فری نمبر پر جن زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں اردو، انگلش، فرینچ، انڈونیشیائی، ترکی اور فارسی شامل ہے۔ اس سروس کا مقصد زیادہ سے زیادہ عازمین کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے وقت کو بچانا ہے۔

شیئر: