’صحتی‘ ایپ پر حج ویکسینیشن کی بکنگ کیسے کرائیں؟
صحت مند اور محفوظ حج کا تجربہ یقینی بنایا جا سکے گا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ صحتی)
سعودی وزارتِ صحت نے ’صحتی‘ ایپ پر داخلی عازمینِ کے لیے حج ویکسینیشن کی بکنگ کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے’ صحتی ایپ ایک یونیفائیڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس سے عازمین حج کو ہیلتھ پروسیجر آسانی سے مکمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔‘
یہ اقدام حج سیزن 2026 کی تیاریوں اور سعودی وژن 2030 کے تحت ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے’ حج ویکسینیشن ضروری ہے تاکہ ایام حج میں موسمی بخار سے محفوظ رہا جاسکے۔ ایپ کے ذریعے باسانی اپنے قریب ترین صحت مرکز سے ویکسینیشن کرائی جاسکتی ہے۔‘
صحتی ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ صحتی ایپ میں لاگ ان کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے لیے مطلوبہ معلومات درج کریں پھر حج ویکیسین کا انتخاب کریں، موجود تاریخ اور وقت کا انتخاب کرکے بکنگ کو کنفرم کریں۔

بکنگ کنفرم کرنے کے بعد صحت مرکز کی جانب سے اپائنمنٹ کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو جائے گی، مقررہ وقت سے کم از کم 20 منٹ قبل سینٹر پہنچیں تاکہ درکار کارروائی مکمل کرنے میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’صحت کے طریقہ کار کی پابندی عازمین کی سیفٹی اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔‘
’عازمین حج صحتی ایپ کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ حج کا تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔‘
