Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے دو عازمین کی جان بچالی، سمارٹ واچز سے ریموٹ مانیٹرنگ

صومالیہ اور سینیگال کے شہریوں کی حالت اب مستحکم ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ ہیلتھ کلسٹر سے منسک کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ہارٹ سینٹر نے صومالیہ اور سینیگال سے تعلق رکھنے والے دو عازمین کی جان بچا لی، دل کے امراض میں مبتلا عازمین کو فوری طبی مدد فراہم کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام حج سیزن کے دوران عازمین کو فراہم کیے جانے والے جدید کارڈیک سسٹم کا حصہ ہے۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بیان میں کہا ’صومالی عازم حج کا طبی معائنہ کیا گیا تو کورونری آرٹری میں شدید اور متعدد رکاوٹوں کا پتہ چلا۔ 
فوری اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔ صومالیہ کے شہری کی حالت اب مستحکم ہے۔
سینیگال کی ایک خاتون عازم حج کارڈیک اریتھمیا کی شکار تھیں۔ میڈیکل ٹیم نے ایک جدید ڈوئل چیمبر ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے مستقل پیس میکر نصب کیا۔ اب مریضہ کی حالت مستحکم ہے۔
دونوں عازمین کی لانگ ٹرم ریکوری اور سیفٹی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔
ہسپتال سے ڈسچارچ  ہونے پر سمارٹ واچز کی مدد سے وائٹل سائنز اور کارڈیک انڈیکیٹرز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیلتھ کیئر کا تسلسل کسی رکاوٹ کے بغیرممکن ہو سکے۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں سعودی ماڈل آف کیئر کے ارجنٹ کیئر ٹریک میں انڈونیشیا اور میانمار کے دوعازمین کی جان بچائی گئی۔ دونوں کو دل کا دورہ پڑے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔

 

شیئر: