Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا سلامتی اور استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات، مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم سے سنیچر کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے حوالے سے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: