سعودی ولی عہد کو جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کا مکتوب موصول
سعودی وزیر خارجہ سے جاپانی وزیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں جاپان کے وزیر اقتصاد، تجارت اور صنعت نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جاپان کے سٹرٹیجک تعلقات، خصوصا معیشت اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

علاقائی ڈیولپمنٹ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کی آزادی اور سکیورٹی کے ساتھ توانائی کی مسلسل ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
گزشتہ دنوں مملکت میں جاپان کے سفیر یاسو ناری مورینو نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے ایک مکتوب حوالے کیا تھا۔
