Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے قدیم راستے جو لوگوں، تجارت اور تہذیب کو جوڑتے تھے

اس خطے کو آمد ورفت اور تجارت کےلیےایک اہم مقام  بنائے رکھا۔(فوٹو: ایس پی اے)
جازان کی قدیم سڑکیں تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں ، یہ جنوبی اور شمالی جزیرہ نما عرب کے درمیان تجارتی قافلوں سفر حج کے لیے استعمال ہونے والے اہم راستے تھے۔
 یہ شاہراہ صدیوں سے مکہ مکرمہ آنے والے تجارتی قافلوں اور حجاج کے لیے مرکزی حیثیت کی حامل رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان راستوں نے تجارتی اور انسانی روابط میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے، سامان لے جاتے اور نسل در نسل علم و ثقافت کے تبادلے کو آسان بناتے رہے۔
اس کی اہمیت جازان کی یمن اور مکہ مکرمہ کے درمیان سٹریٹجک محل وقوع سے جڑی ہے جس نے اس خطے کو آمد ورفت اور تجارت کےلیےایک اہم مقام  بنائے رکھا۔

جازان کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے یہاں سے متعدد راستے بنائے گئے، خاص طور پر بحیرہ احمر کے ساتھ ساحلی سڑک، التھامی شاہراہ  اور الجادہ روڈ اہم تاریخی روٹس میں شامل ہے۔
عمان، یمن اور افریقہ سے زائرین اور قافلے ان راستوں سے مکہ کے لیے سفر کرتے تھے، ان راستوں کے ساتھ قافلوں اور زائرین کے لیے ریسٹ پوائنٹس، گئے کنویں اور سپلائی پوائنٹس بنائے گئے۔

آج بھی ان قدیم راستوں پر متعدد آثار کی باقیات جازان کے جغرافیہ میں موجود ہیں۔ قدیم آباد کاری کے کھنڈرات اور مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے ان شہری مراکز کے عروج کی عکاسی کرتے ہیں جو کبھی تجارت اور سفر حج کی سپورٹ کرتے تھے۔
یہ تمام راستے مل کر ایسی لائف لائنز بناتے تہے جو پورے جزیرہ عرب میں لوگوں، تجارت اور تہذیب کو آپس میں جوڑتے تھے۔

 

شیئر: