Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پاکستان میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ہر قسم کی دہشت گردی مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک ٹرین کو نشانہ بنائے جانے والے گھناونے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کےمطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور اس کے عوام کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔
وزارت نے بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک مسافر ٹرین کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 23 اموات ہوئیں اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو ئےیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے  اتوار کو صبح تقریباً آٹھ بجے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینٹ سے آنے والی ٹرین شہر کی طرف جا رہی تھی اور چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی، جس سے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور ایک بوگی الٹ گئی۔

 

شیئر: