سعودی عرب میں عید الاضحی کی نماز کب ادا کی جائے گی؟
سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گثی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اور عید گاہوں میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کی منظوری دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز میں ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد نماز ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مکہ مکرمہ میں عید الاضحی کی نماز صبح 5 بجکر 53 منٹ، مدینہ منورہ میں صبح 5 بجکر 48 منٹ، ریاض میں 5 بجکر 20 منٹ اور دمام میں صبح 5 بجکر 3 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
وزارت نے جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
