Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحیٰ کی آمد، حدود شمالیہ میں مویشیوں کی تجارت عروج پر

مویشیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے بازاروں میں گہما گہمی جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حدود شمالیہ ریجن میں مویشی پالنا ایک اہم معاشی اور سماجی روایت ہے جو اس خطے کی قدیم بدوی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اور نسلوں سے مقامی لوگوں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ چلی آ رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عیدالضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی خطے میں مویشیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے بازاروں میں گہما گہمی جاری ہے اور بھیڑ، بکریوں اور اونٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کئی بیوپاریوں نے ریجن کے اندر اور باہر مویشی ڈیلیور کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آن لائن ایپلی کیشنز کا سہارا لے لیا ہے جس سے گاہکوں کو قربانی کے جانوروں تک رسائی آسانی سے ہو رہی ہے۔
اس ریجن کا شمار مویشیوں کے ذخائر کے لحاظ سے مملکت کے بڑے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں اونٹوں، بھیڑوں، بکریوں سمیت مویشیوں کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہے
اتنی بڑی تعداد ملک کی فوڈ سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور سعودی لائیوسٹاک مارکیٹس کو سپورٹ کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

 

شیئر: