جیسے جیسے سعودی عرب میں فیملیز عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی تیاریاں کر رہی ہیں وہاں کئی ایسے شہری بھی ہیں جو ایسی تفریح کی خواہشمند ہیں جہاں جشن کے ساتھ ساتھ سکون بھی میسر ہو اور جہاں پر ہجوم مالز اور مصروف سڑکوں کے بجائے خاندان کے ساتھ کھانا پینا، قدرت کا نظارہ اور یادگار لمحات گزارنا اولین ترجیح بن جائے۔
عرب نیوز کے مطابق بحیرۂ احمر کے اچھوتے جزیروں اور صحرائی ٹیلوں سے لے کر عسیر کی ٹھنڈی وادیوں اور طائف کے پہاڑوں تک، مملکت کے مختلف مناظر اس عید پر ایک نئی تفریح فراہم کر رہے ہیں۔
وژن 2030 کے تحت سعودی ٹورازم اتھارٹی نے ڈومیسٹک سفر کو ایک خاص اہمیت دی ہوئی ہے جہاں مملکت کا ہدف اس دہائی کے آخر تک جی ڈی پی میں 10 فیصد حصہ ڈالنے کے لیے سیاحت کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
مقامی ٹریول کیلینڈر میں عید کی چھٹیوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ شہری اب بیرونی ملک کے بجائے اپنے ہی ملک کے اندر ساحلی تفریح گاہوں، پہاڑی مقامات اور شہری سٹے کیشنز کے ذریعے نئے تجربات کو تلاش کر رہے ہیں۔
جدہ کی رہائشی رانیہ اسد کہتی ہیں کہ ’عید الاضحیٰ ہمارے لیے قاہرہ جانے کا ایک شاندار موقع ہوتا تھا۔ وہاں موسم معتدل، قیمتیں مناسب ہوتی تھیں اور کچھ نہ کچھ ہمیشہ گھومنے کے لیے ہوتا تھا اب چونکہ مملکت میں شاندار سیاحتی پروجیکٹس چل رہے ہیں تو ہم مملکت کے اندر ہی ان بہترین مقامات کو دریافت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘
بحیرۂ احمر میں 26 سے 30 مئی تک ڈائننگ، تفریح اور ثقافتی تجربات کے لیے ریزوٹ کا شاندار کلیکشن تیار کیا گیا ہے۔
صحرا، پہاڑوں اور سمندر میں سیٹ کیا گیا یہ مقام ان خاندانوں اور دوستوں کے لیے ایک مثالی قدرتی پناہ گاہ بن چکا ہے جو طویل ویک اینڈ ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
اس میں ڈیزرٹ راک میں مچلن سٹار شیف عثمان سیزینر کا تیار کردہ فائیو کورس مینیو، ساحل سمندر پر باربی کیو، لیٹ نائٹ جیز اور ثقافتی موسیقی کے پروگرام شامل ہیں۔

شورا مرینا میں سعودی رٹییل برینڈز کو نمایاں کیا جائے گا جس میں فیملیز کے لیے پول سائڈ کی سرگرمیاں، مرین تھیم پر مبنی تفریح اور بچوں کے مخصوص ڈی جے فیسٹیول بھی شامل ہے۔
اس جگہ تک ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے رسائی حاصل ہوتی ہے جہاں عید کی چھٹیوں کے دوران ریاض اور جدہ کے ساتھ ساتھ دبئی اور دوحہ سے بھی پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
جہاں عید پر ریزوٹس کا تعلق ہے وہاں سینٹ ریجس ریڈ سی ریزوٹ نمایاں ہے۔
خوبصورت ساحلوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ یہاں عید کا جشن روایتی رسومات، فیملی ڈائننگ، بچوں کے پروگرام اور واٹر سپورٹس جیسے کہ کیاکینگ اور سٹینڈ اپ پیڈل بورڈنگ کے گرد گھومتا ہے۔
صحرا کے اندر واقع سِکس سینسر سدرن ڈیونز ریزوٹ ولاز کے قیام پر ناشتے سمیت 15 فیصد کی رعایت کے ساتھ ایک منفرد صحرائی تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ وسیع ٹیلوں اور کھلے آسمان کے سائے میں یہ ریزوٹ صحت تندرستی، پرسکون ماحول اور قدرت کے قریب رہنے کے مواقع فراہم کرتا ہے جو پرسکون ماحول کے خواہشمند خاندانوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

الخبر سے تعلق رکھنے والے عبداللہ شاہین کہتے ہیں کہ ’حالیہ دنوں میں میں ریڈ سی میں سِکس سینسس سدرن ڈیونز گیا ہوں اور وہاں شاندار ماحول تھا۔ میں ہر چھٹیوں میں نئے ملک جاتا تھا لیکن مجھے حیرانی ہوئی کہ کتنا اچھا سٹے کیشن ہے۔ ٹورازم ڈیسٹینشن کی نئی لہر کے آنے کے بعد مجھے اپنے پیارے ملک میں گھومنے پھرنے کا نیا زاویہ ملا جو کے تفریح، تحفظ اور انتہائی پرسکون سے لیس ہے۔‘
نجی جزیرے پر واقع نجومہ جو ایک رٹز کارلٹن ریزرو ہے، وہ پرائیویسی فراہم کرتا ہے جہاں ستاروں کا نظارہ کرنے سے لے کر سعودی کافی بنانے کی ماسٹر کلاسز جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔
ڈیزرٹ راک ریزوٹ چھٹیوں میں شاندار تعمیر فن کا بیک ڈراپ فراہم کرتا ہے جبکہ ایس ایل ایس دی ریڈ سی ریزوٹ شاندار ڈیزائن فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ انٹرکانٹینینٹل ریڈ سی ریزوٹ پرسکون پانیوں اور بہترین مہمان نوازی کے ساتھ عید پر موقع پر ایک پرامن قیام کی پیشکش کر رہا ہے۔
کنگ عبداللہ اکنومک سٹی کے ساحلوں پر رکسوس ابھور جدہ نے 20 سے 31 مئی تک خاندانوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔ عید کے پہلے تین دنوں میں رکسی کڈز فیسٹیول کے تحت واٹر ایکٹیویٹیز، انلفیٹبل گیمز اور انٹرایکٹیو تفریح فراہم کی جائے گی، جبکہ ان کے ٹورکوائز ریستوران میں روایتی ناشتے کا اہتمام ہوگا۔

دوسری جانب رکسوس مرجانہ میں 26 سے 30 مئی تک عید کارنیول کا انعقاد کیا جائے گا جہاں فیملیز پیٹنگ زُو، کیریکیچر آرٹسٹوں اور مٹی کے برتن بنانے کے ورکشاپس کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ریاض میں رہنے والوں کے لیے ڈبلیو ریاض کے اے ایف ڈی کے اندر ایک شاندار اربن اسکیپ بنا رہا ہے۔
ہوٹل کا پروگرام لذیذ کھانوں کے گرد گھومتا ہے جس میں سِیرا میں ناشتہ، مختلف ڈائیننگ کریڈٹس اور دیگر انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل ہیں۔
اوے سپا اور فٹ جم آرام کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہیں جبکہ پول سائیڈ کیبانا ایک سماجی مگر پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں۔
ریزوٹس کے علاوہ کئی سیاح ایکٹیو تجربات حاصل کر رہے ہیں۔

العلا میں سیاح فارم ہاؤسز میں قیام کے ساتھ ساتھ ٹینڈم سکائی ڈائیونگ اور پیرا گلائیڈنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جنوب مغرب میں عسیر میں ٹھنڈا موسم اور پہاڑوں کا نظارہ ملتا ہے۔ سودہ میں سیاح تاریخی عقبتہ القرون ٹریل پر ہائیک کر سکتے ہیں جو کے اس علاقے میں قدیم پہاڑی راستہ ہے۔ اس کے علاوہ ابو نقطہ قلعوں جیسے ثقافتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں اور سوق الثلاثاء میں گھوم سکتے ہیں۔
دوسری جانب طائف کے پہاڑوں میں اہوے نامی سیاحتی منصوبہ قدرت کا مزید حسین نظارہ فراہم کرتا ہے۔
الشفاء کے پہاڑوں میں تمام سہولیات سے بھرپور کاروانز رکھے گئے ہیں جو مہمانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے دور ہو کر قدرت کے ساتھ دوبارہ جڑنے کی ترغیب دیتے ہیں۔











