Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج زندگی کو بدلنے والا سفر‘: لندن کے میئر صادق خان نے فریضۂ حج ادا کر لیا

میئر صادق خان نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ خانہ  کعبہ میں کھڑے نظر آرہے ہیں ( فوٹو: سوشل میڈیا)
لندن کے میئر صادق خان نے اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
میئر صادق خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خانہ  کعبہ میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے حج کے ساتھ لندن اور دنیا بھر میں عید الاضحی منانے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی۔
صادق خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’حج زندگی کو بدلنے والا سفر ہے۔ میں واقعی خود کو قابل فخر اور خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس سال مجھے دنیا بھر سے آنے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ  فریضہ حج ادا کرنے کا موقع ملا۔ اللہ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے۔ میری فیملی کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔‘
اس سے قبل پاکستانی میڈیا نے سندھ کے گورنر نہال ہاشمی کی حج کے دوران صادق خان سے ملاقات کی ایک ویڈیو نشر کی جس میں صادق خان کو احرام میں گورنر نہال ہاشمی سے بات تے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو حج کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 پاکستانی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر مکہ میں صادق خان سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر بنے ہیں۔ 
1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے نقل مکانی کرکے برطانیہ آئے تھے۔ صادق خان نے عام سرکاری سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

شیئر: