حج 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ حجاج کےعیدالاضحی کے پہلے روز کی رمی کے بعد حجاج نے قربانی کے شیڈول کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیے ہیں اور عیدالاضحی کی خوشیوں میں شریک ہو گئے۔
عیدالاضحی کے دوسرے جبکہ ایام تشریق کے پہلے دن 11 ذوالحجہ کو حجاج نے تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں اور دن کا باقی حصہ وہ اپنے خیموں میں ہی گزاریں گے۔
تشریق کے پہلے روز جبکہ رمی جمرہ کے دوسرے روز مشعر منی میں حجاج کی آمدورفت کو سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آرایم جی) کے فوٹو گرافر عدنان مہدلی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔









