Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، کل واشنگٹن کا سرکاری دورہ کریں گے

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے  جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جس کا مقصد مذاکرات، سفارتکاری کو فروغ دینا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو بڑھایا جا سکے۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور چین کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار جمعہ 29 مئی کو سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ نے  بیان میں کہا کہ’ اسحاق ڈار کی جمعے کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات طے ہے’ جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ دورہ واشنگٹن میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، اسلام آباد کی جانب سے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی صدارت میں ہونے والے ایک مباحثے میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

 

شیئر: