Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا (فوٹو: وزارتِ خارجہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے آج اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل انووئیز کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
منگل کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے جاری مثبت پیشرفت کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے قریبی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کی مثبت اور تعمیری خدمات کو سراہا۔

شیئر: