شاہی مہمان فریضۂ حج کی سعادت کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے
104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد فریضہ نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج و عمرہ کے مہمان مناسک حج مکمل کرنے کے بعد اتوار کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سال پاکستان سمیت 104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد نے فریضۂ حج ادا کیا ہے۔
شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دیکھ بھال اور سپورٹ کو سراہا، ایک محفوظ اور آرام دہ حج کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کی تعریف کی۔
وزارت اسلامی امور کے مطابق شاہی مہمانوں کے لیے حج مقامات پر وسیع لاجسٹک، ہیتلھ کیئر اور ڈیجیٹل وسائل فراہم کیے گئے۔
شاہی مہمان مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور دیگر اسلامی اور تاریخی مقامات کی زیارت کریں گے۔
ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج و عمرہ، دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمات کے لیے سعودی عرب کے اہم انیشیٹیو میں سے ایک ہے۔

اس پروگرام کا مقصد اسلامی یکجہتی کو مضبوط کرنا اور پوری دینا میں مسلم کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
یہ پروگرام ہر سال 100 سے زیادہ ملکوں سے مہمانوں کے ایک متنوع گروپ کو اکھٹا کرتا ہے، جن میں مسلم سکالرز، کمیونٹی لیڈرز، دانشور، میڈیا پروفیشلنز اور دیگر افراد شامل ہوتے ہیں۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر عازمین کو بین الاقوامی سفر، ویزا پروسیسنگ، مکہ اور مدینہ میں رہائش، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ کیئر، ترجمے کی خدمات، مذہبی رہنمائی سمیت متعدد خدمات اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
