Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے دو گروپ حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک خیرمقدم

دو گروپوں میں 75 ممالک سے 1735 افراد مملکت پہنچے ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ اسلامی امور نے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے شاہی مہمانوں کے پہلے دو گروپوں کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج وعمرہ کے تحت اس سال 104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
وزارت کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور کے اعلی حکام نے شاہی ضیافت میں آنے والے مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔
دو گروپوں میں 75 ممالک سے 1735 افراد مملکت پہنچے ہیں۔ بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں رہائش تک پہنچایا گیا۔
شاہی مہمانوں نے اس موقع پر مملکت کی اعلی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہائی شاندار انتظامات کیے۔

علاوہ ازیں اردن کی وزارت کے مشیر عبدالرحمان الذنیبات نے کہا ’ شاہی ضیافت میں حج پروگرام کے تحت انتہائی منظم انداز میں مثالی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔‘
 سالانہ بنیادوں پر لاکھوں حجاج کو مشاعر مقدسہ میں انتہائی منظم انداز میں سہولتیں فراہم کرنا مملکت کی قیادت کا مثالی کارنامہ ہے، جس پر ہم خادم حرمین شریفین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر ممکن وسائل مہیا کیے۔

 اردن کے قانونی امور کے مشیر ڈاکٹر مصطفی النوایسہ کا کہنا تھا ’مملکت میں ڈیجیٹل ترقی سے سفرِ حج میں سہولت ملی ہے، عازمین حج اطمینان و سکون سے فریضہ ادا کرتے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کراوڈ کنٹرولنگ میں مملکت عالمی سطح پر رول ماڈل ہے۔ مشاعر مقدسہ میں شاندار ترقیاتی منصوبے اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ مملکت کی اولین ترجیح حجاج کی خدمت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔‘

الخطیب ابراہیم عودہ کا کہنا تھا کہ’ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے سعودی عرب نے روشن مثال قائم کی ہے۔‘ 

 

شیئر: