Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کویت کے خلاف ایران کے حملوں کی شدید مذمت

کویت، اس کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے خلیجی ریاست کویت پر بار بار ہونے والے وحشیانہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کویت کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو روک لیا جبکہ واشنگٹن نے کہا ہے کہ اس نے امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے دو ایرانی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی جانب سے ان صریح حملوں کو قطعی مسترد کیا جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ  کویت کی خود مختاری کی بھی واضح خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ خلاف ورزیاں ان بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔‘
مملکت نے کویت، اس کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کویت کی خود مختاری، سکیورٹی، استحکام اور عوام کے تحفط کے لیے کویت کے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
کویتی فوج کے ہیڈکوارٹرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے کے لیے کی گئی کارروائی کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔‘
 بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
گذشتہ ہفتے بھی کویت پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس کا الزام کویت نے ایران پر عائد کیا تھا۔

 

شیئر: